November 1, 2026

میونسپل کمیٹی میلسی کی جانب سے متوقع نیلامی کے خلاف مرکزی انجمن تاجران اورتنظیم تاجران کےرہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی ریلی کاانعقاد۔ نیلامی ملتوی کرنیکا مطالبہ۔

20240808_155519

میونسپل کمیٹی میلسی کی جانب سے متوقع نیلامی کے خلاف مرکزی انجمن تاجران اورتنظیم تاجران کےرہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی ریلی کاانعقاد۔ نیلامی ملتوی کرنیکا مطالبہ۔

میلسی (محمدمختارسولگی )
میونسپل کمیٹی میلسی کی جانب سے ایک سوپینسٹھ دکانوں کی متوقع نیلامی کے خلاف مرکزی انجمن تاجران اورتنظیم تاجران کےرہنماؤں کی قیادت میں دکانداروں نےاحتجاجی ریلی نکالی ۔جس کی قیادت مرکزی انجمن تاجران کےرہنماشیخ نعیم پاشا اور مرکزی تنظیم تاجران میلسی کےصدر شیرازکاظمی نےکی ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میلسی میں میونسپل کمیٹی کی ایک سو پینسٹھ دکانوں کی نیلامی متوقع ہے۔ جس کےخلاف تاجرتنظیموں نے بھرپور مزاحمت کافیصلہ کیاہے۔ ریلی سےخطاب کرتےہوئے صدرتنظیم انجمن تاجران شیراز کاظمی کاکہناتھا کہ میونسپل کمیٹی نے دوسال قبل پانچ سال کےلئے کرایہ داری کےضوابط طےکئے تھے۔ جس کےبعد میونسپل کمیٹی اور دکانداروں کےدرمیان پانچ سالہ معاہدہ لکھاگیاتھا۔جوہمارےپاس بطورثبوت موجودہے۔ ضلعی انتظامیہ ایک سو پینسٹھ دکانیں ضلع کونسل کےتحت چلتی ہے جس پرہمیں اعتراض نہیں۔ لیکن جوضوابط پانچ سالہ معاہدے میں طے پائےگئےہیں۔ انہیں ضوابط پر ضلعی انتظامیہ عمل کرتےہوئے کسی بھی قسم کی کاروائی سےگریزکرے ۔
صدرپیسٹی سائیڈیونین شیخ نعیم پاشانےخطاب کرتےہوئےکہا کہ تاجربرادری متحدہے ۔کسی دکاندارکےحقوق سلب کرنے نہیں دیں گے۔ ہرسطح پراپناآئینی وقانونی حق استعمال کریں گے۔ اس موقع پرصدر صرافہ ایسوسی ایشن حاجی امجدانصاری صدرانجمن تاجران علامہ اقبال مارکیٹ چوہدری زاہدجاوید طاہرخلجی شیخ اکبرنورانی شیرعلی امیرمنیر سمیت تمام دکانداروں نے احتجاج میں شرکت کی.

You may have missed