بریکنگ نیوز: جسٹس ارباب محمد طاہر نے اشتہاری ملزم کی درخواست انٹرٹین کرنے پر رجسٹرار آفس کے نمائندہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آفس کا جدھر دل چاہتا ہے پچاس پچاس اعتراضات لگا دیتے ہیں، جن درخواستوں پر اعتراض لگانا ہوتا ہے آفس اُن پر تو اعتراض لگاتا ہی نہیں، دوسرے شہر سے بائیومیٹرک کرانے پر
بریکنگ نیوز: جسٹس ارباب محمد طاہر نے اشتہاری ملزم کی درخواست انٹرٹین کرنے پر رجسٹرار آفس کے نمائندہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آفس کا جدھر دل چاہتا ہے پچاس پچاس اعتراضات لگا دیتے ہیں، جن درخواستوں پر اعتراض لگانا ہوتا ہے آفس اُن پر تو اعتراض لگاتا ہی نہیں، دوسرے شہر سے بائیومیٹرک کرانے پر درخواست انٹرٹین کر لی جاتی ہے؟ اگر کوئی لندن اور امریکہ سے بائیومیٹرک کرائے گا تو درخواست انٹرٹین ہو جائے گی؟ اشتہاری کی درخواست انٹرٹین نہیں ہو سکتی آپ نے کیسے کر لی؟ دائری برانچ کے نمائندہ نے بتایا کہ میاں نواز شریف کا ای بائیومیٹرک کیا گیا تھا، جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دیے کہ نواز شریف کا ہوا تو آپ نے سب کا شروع کر دیا؟ اشتہاری کی درخواست پر دوسری عدالت نے نوٹسز جاری کر دیے آج پتہ چلا کہ اشتہاری ہے