خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانےکےلیے ہمیں من حیث القوم اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اے سی آفس میں محکمہء جنگلات تحصیل
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانےکےلیے ہمیں من حیث القوم اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اے سی آفس میں محکمہء جنگلات تحصیل نورپورتھل کے تعاون سے شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوءے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دفتر کے احاطے میں مختلف اقسام کے پودے بھی لگاءے۔ ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کہا کہ درخت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہیں جو ہمارے کئ ایک کام آتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پودے لگا کر ان کی خوب دیکھ بھال کرنی چاہیے کیونکہ ان کی بدولت ماحول بہت خوشگوار رہتاہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہء جاریہء کا کام بھی ہے، لہذا اس نیک کام میں ہرہر فرد بھرپور حصہ لے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر ملک بھر میں جاری شجرکاری مہم حکومت کا ایک مسحسن اقدام ہے۔ اس قومی شجرکاری مہم کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلیے پوری قوم کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ تحصیل بھر میں سرکاری سطح پر شجرکاری مہم کی کامیابی کےلیے خصوصی ہدایات جاری کی چکی ہیں۔