October 31, 2026

ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ

20240804_211635

ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ

پولیس نے سیکٹر 16 کے علاقے میں کاروائی کرکے ملزم عبد الرحیم عرف بہادر ولد محمد صابر کو گرفتار کیا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی

گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، نقدی رقم اور چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔

برآمدہ موبائل فون ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مورخہ 28 جون 2024 کو گلشن ضیاء کے علاقے سے اسلحہ کے زور پر چھینا تھا۔

موبائل فون/واردات کا مقدمہ الزام نمبر 320/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف مزید سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم قبل از بھی تھانہ اورنگی سے مقدمہ الزام نمبر 48/2024 بجرم دفعہ 25 آرمز ایکٹ میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

*ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ*