سکھر ( بیورو چیف دعاآن۔لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر بلال وقار خان نے میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے چیئرمین غیاث الدین قادری سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز و محور ہے
سکھر ( بیورو چیف دعاآن۔لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر بلال وقار خان نے میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے چیئرمین غیاث الدین قادری سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز و محور ہے ہمارے پیارے وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیاہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے اپنے ملک پاکستان کو کیا دیا قومی جھنڈے زیادہ سے زیادہ لہرا کر حب الوطنی کا ثبوت دیا جائے گورنمنٹ کی سطح پر پرچم کشائی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ دینی و سماجی تنظیموں کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کا اعلان خوش آئند ہے۔ میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے چیئرمین غیاث الدین قادری نے میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے زیر اہتمام 13 اگست شام 4 بجے نزد کوئنس ٹاور ریزیڈنسی شالیمار منارہ روڈ پر ہونےوالی قومی جھنڈے کی تقریب پرچم کشائی کی دعوت بلال وقار خان کو پیش کی جو انہوں نے قبول کرلی اور کہا کہ میلاد مصطفےٰ کمیٹی نے یوتھ ونگ قائم کرکے نوجوانوں کے دلوں میں دین کی رغبت وطن سے محبت کی جو شمع روشن کی ہے اس کی روشنی سے معاشرتی تبدیلی آئے گی اور نوجوانوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارے بزرگوں اسلام نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہمیں اس کی قدر کرنا چاہئے نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور مستقبل میں ان ہی نوجوانوں نے ملک کی قیادت کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 78 واں یوم آزادی پورے ملی و قومی جذبے سے منایا جائیگا۔