جھنگ)محمد رمضان( دوسرا وقوعہ تھانہ وریام والا کی حدود میں پیش آیا 23روز گزرنے کے باوجود کاروائی نہیں ہوسکی کیا نوٹوں کی چمک؟؟؟ کیا سیاسی مداخلت ؟؟؟کیامقامی پولیس کسی بڑے سانحہ کے انتظار میں ؟؟؟ کیا ملزم عمران قانون کے شکنجے سے آخر کیو بھاری???
جھنگ)محمد رمضان( دوسرا وقوعہ تھانہ وریام والا کی حدود میں پیش آیا 23روز گزرنے کے باوجود کاروائی نہیں ہوسکی کیا نوٹوں کی چمک؟؟؟ کیا سیاسی مداخلت ؟؟؟کیامقامی پولیس کسی بڑے سانحہ کے انتظار میں ؟؟؟ کیا ملزم عمران قانون کے شکنجے سے آخر کیو بھاری???
تفصیلات کے مطابق شورکوٹ سٹی علاقہ تھانہ وریام والا چک 483ج ب میں نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا سنگدل بیٹے نےحقیقی باپ پر تشدد کرنا معمول بنالیا عمران کافی عرصہ سے اپنے باپ شریف کو تنگ پریشان کررہا تھا گزشتہ روز عمران نے اپنے والد کی کریانہ کی دوکان میں گندے پانی کا رخ کر دیا دوکان میں پانی داخل ہونے سےکریانہ کا کافی نقصان ہوگیا والد شریف نے نقصان ہونے کےبارے عمران سے بات کی تو عمران طیش میں آگیا اور ساری حدیں پار کرتےہوئے باپ پر تشدد کرنا شروع کردیا محمد شریف نے عمران کے خلاف تھانہ وریام والا درخواست گزاری تھانہ کے منشی صاحب نے آن لائن نمبر لگوانے کے بغیر ہی شریف سے درخواست لے کر تفتیشی آفیسر احمد حیات کے حوالے کردی تفیشی آفیسر احمد حیات نے بزرگ شریف کے دو دن تھانہ کے چکر لگوانے کے بعد الزام علیہ عمران کو دفعہ 160ض ف کے تحت تھانہ طلب کیا جب تفتیشی آفیسر نے فریقین کی بات سنی تو حقیقت سامنے آگی کہ عمران نےاپنے والد پر تشدد کیا اور نقصان کیا تو تفتیشی آفیسر نے عمران کو ڈرانے کی خاطر حوالات میں بند کروا دیا اور شریف کو کہا آپ گھر جاو آپ کی درخواست پر کاروائی کردیتا ہوں اس کے بعد شریف کو دوسرے روز پتہ چلا جب عمران گاوں میں چہل قدمی کرتا نظر آیا تو اس نے شریف سے کہا ابا جی کی پٹ لیا تسی تھانہ جاکے تو شریف نے تفتیشی آفیسر احمد حیات سے پتہ کیا کہ عمران تو گاوں میں پھر رہا ہے اور میری طرف دیکھ کر مسکراتا ہے اور کہتا ہے ابا جی کی پٹ لیا تسی تھانہ جا کے تو تفتیشی آفیسر نے کہا مجھ سے ٹائم پر نمبردار لے کرگیا ہے تمہاری صلح کروانے کےلیے دس دن گزرنے کے باوجود مقامی پولیس شریف کی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرسکی آج مجبور ہوکر شریف نے دوبارہ درخواست تھانہ وریام والا گزاری ہے جو ممتاز صاحب Asi کو مارک ہوئی ممتاز صاحب نے بھی محمد شریف کے تھانہ بار بار چکر لگوا کر فون سسنا بند کردیا اب تیسری بار شریف نے 1787 پر کال کی جو ڈی ایس پی شورکوٹ سٹی صاحب کو مارک ہوئی الزام علیہ عمران کو ڈی ایس پی شورکوٹ کی جانب سے مسلسل دفتر طلب کیاگیا مگر الزام علیہ نے ڈی ایس پی شورکوٹ کے پاس حاضر ہونا گوارہ نہ سمجھا تو سائل شریف کی درخواست تیسری بار پھر تھانہ وریام والا کی زینت بنا کر اورنگزیب asi کو مارک کردی گی اورنگزیب AsI نے بھی ملزم عمران کو بار بار تھانہ بلایا کئی دن گزرنے کے بعد آج ملزم عمران تھانہ حاضر ہوا جس کو فل پروٹوکول کے ساتھ DSP شورکوٹ کے پاس پیش کیا گیا DSP صاحب نے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو کہا دفعہ ہوجاو اور مدعی کو کہا تم بھی گھر جاو نہ ملزم کو گرفتار کیا گیا نہ مقدمہ درج کروایا گیا اس ملک میں ایک عام آدمی کو انصاف لینے کےلیے ایک لمبے عرصہ تک ذلیل ب کیاجاتا ہے آخر کار محمد شریف نے ڈی پی او صاحب جھنگ RPO صاحب فیصل آباد IG پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کردیا