November 17, 2026

کلاؤڈ برسٹ (cloudburst) منگل 19 اگست 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2025-08-18_153344

کلاؤڈ برسٹ (cloudburst)

منگل 19 اگست 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

کلاؤڈ برسٹ (cloudburst) یا بادل پھٹنا کیا ہے۔

آسمان سے پانی برسنے کی یہ اصطلاح ہمارے بہت کم استعمال ہوئی ہے مگر دنیا بھر میں یہ اصطلاح زمانہ قدیم سے چلی آ رہی ہے۔

یاد رہے کہ طوفان نوح بھی یہی تھا اور یہ دنیا بھر میں بہت بڑا طوفان آیا تھا اور بارش انچوں میں نہیں بلکہ سینکڑوں میٹروں میں ہوئی تھی۔ اندازہ اس بات سے لگائیں کہ کشتی نوح جودی پہاڑ کی چوٹی پر جا ٹھہری تھی۔
اللہ اکبر۔،۔۔۔۔۔۔

دراصل یہ کسی مخصوص علاقے میں اچانک بہت کم وقت میں گرج چمک کے ساتھ بہت زیادہ اور موسلادھار بارش کا ہونا ہے بلکہ بادل سے پانی بارش کی بوندوں کی شکل میں نہیں بلکہ یکدم بادل سے پانی زمین پر گرنا ہی بادل پھٹنے کہلاتا ہے

جس کے باعث سیلابی صورت حال ہی نہیں بلکہ طوفانی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے۔ بادل پھٹنے کا یہ واقعہ اس وقت پیش آتا ہے جب فضا میں موجود بادلوں کے نیچے سے گرم ہوا کی لہر اوپر کی جانب اٹھتی ہے اور بادل میں موجود آبی بخارات یعنی بارش کے قطروں کو ساتھ لے جاتی ہے۔ اس وجہ سے عام طریقے سے بارش نہیں ہوتی بلکہ اس کے نتیجے میں بادلوں میں بخارات سے پانی بننے کا عمل بہت تیز ہو جاتا ہے کیونکہ بارش کے نئے قطرے بنتے ہیں اور پرانے قطرے اپ ڈرافٹ کی وجہ سے واپس بادلوں میں دھکیل دیے جاتے ہیں، جس کا نتیجہ طوفانی بارش کی شکل میں نکلتا ہے کیونکہ بادل اتنے پانی کا بوجھ برداشت نہیں کر پاتے۔ محکمہ موسمیات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کو رین گش اور رین گسٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اگرکسی چھوٹے علاقے میں مختصر وقفے میں شدید بارش ہوجائے تو اسے کلاؤڈ برسٹ کہا جاتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ مخصوص علاقے میں ایک گھنٹے میں کم سے کم 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جائے تو یہ کلاؤڈ برسٹ کہلائے گا۔ انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا کے مطابق کلاؤڈ برسٹ مقامی واقعہ ہوتا ہے، جو مختصر وقفے کے لیے رونما ہوتا ہے اور یہ شدید گرج چمک اور آسمانی بجلی کی سرگرمی کی وجہ بنتا ہے۔ اس میں عموماً بادل کے نیچے کی ہوا اوپر اٹھتی ہے اور پانی کے قطروں کو کچھ دیر گرنے سے روکتی ہے۔ اب جیسے ہی ہوا کا دباؤ کم ہوتا ہے پانی کی بڑی مقدار بادل سے گرتی ہے اور یوں بادلوں کا پانی گویا اس طرح بہتا ہے کہ بالٹی الٹ دی گئی ہے۔ یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ کلاؤڈ برسٹ کے زیادہ ترواقعات پہاڑی علاقوں میں رونما ہوتے ہیں۔ جب پانی کی بڑی مقدار نیچے گرتی ہے تو سیلابی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور اس کے بہاؤ میں آبادی اور فصلوں کا بہت نقصان ہو سکتا ہے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق اگر کسی علاقے میں ایک گھنٹے میں 200 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ہوجائے تو اسے کلاؤڈبرسٹ کہا جا سکتا ہے۔

نظام قدرت ہے کہ بارش کم و بیش ہر علاقے میں حسب مقدار برستی ہے مگر بہت کم وقت میں ناگہانی طور پر بادل پھٹنے کیوجہ سے زمین پر یک لخت بہت بڑی مقدار میں پانی سپل ہو جاتا ہے

*بادل پھٹنے کے مشہور واقعات تاریخ کے آئینےمیں*

اسلام آباد 23 جولائی 2001
4 گھنٹے میں 9.5 انچ بارش

کراچی 18 جولائی 2009
5 گھنٹے 15.35 انچ بارش

ارجنٹائن اپریل 2, 2013
10 گھنٹے 57.00 انچ بارش

بھارت جولائی 26 2005
13 گھنٹے 45.03 انچ بارش

8 جنوری 1966
20 گھنٹے 91.69 انچ بارش

8 جنوری 1966 بنگلہ دیش
24 گھنٹے 73۔62 انچ بارش

الدعاء
یا اللہ تیرے راز تو ہی جانے بارش نہ ہو تو خشک سالی اور بادل پھٹنے سے تباہی و بربادی۔

یا اللہ تعالی ہمیں ناگہانی آفات سے بچائے رکھ۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at https://engineernazirmalik.blogspot.com