November 17, 2026

ضلعی انتظامیہ وہاڑی کو بوریوالا اور میلسی سے مسلسل عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔

Screenshot_2025-08-18_153344

ضلعی انتظامیہ وہاڑی کو بوریوالا اور میلسی سے مسلسل عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔
صفائی کا مطلوبہ معیار پورا نہیں ہورہا تھا۔
سی ای او ڈیوو گروپ کی طرف سے ضلعی انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ وہاڑی۔

میلسی (محمد مختار سولگی) ضلعی انتظامیہ وہاڑی کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کی وائنڈرز ڈیوو کمپنی کی کارکردگی کے بارے میں دونوں تحصیلوں بوریوالا اور میلسی سے مسلسل عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں اور صفائی کا مطلوبہ معیار پورا نہیں ہورہا تھا مختلف علاقوں سے سالڈ ویسٹ کی کوالیکشن میں تاخیری حربے اختیار کئے جا رہے تھے اور کئی جگہوں پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بھی موجود ہیں مسلسل عوامی شکایات پر ڈیوو کمپنی کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے مگر مسلسل ہدایات کے باوجود ڈیوو کمپنی ستھرا پنجاب پروگرام کے مطلوبہ مقاصد کو پورا کرنے میں ناکام رہی اور عوامی شکایات کاازالہ نہ کرسکی ۔ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے اور عوام کو صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرے. CEOڈیوو گروپ کی طرف سے ضلعی انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں جن کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے.