جھنگ (محمد ناصر) ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی 14اگست کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں جگہ جگہ سبز جھنڈیاں پاکستانی پرچم اور بیجز کے سٹال سجے ہوئے ہیں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ان سٹالز کا رخ کرلیا ہے اور ان سٹالز پر جشن آزادی کے حوالے سے خریداری زور وشور سے جاری ہے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح
جھنگ (محمد ناصر) ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی 14اگست کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں جگہ جگہ سبز جھنڈیاں پاکستانی پرچم اور بیجز کے سٹال سجے ہوئے ہیں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ان سٹالز کا رخ کرلیا ہے اور ان سٹالز پر جشن آزادی کے حوالے سے خریداری زور وشور سے جاری ہے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی بچوں اور بڑوں کے لیے پاکستان کا پرچم سمیت مختلف رنگوں کی جھنڈیوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں لوگ خریداری کر رہے ہیں ان اسٹالز پر بچوں کے لیے بیجز بھی موجود ہیں جو پاکستان کے پرچم کی شکل میں موجود ہیں ہر سال 14 اگست کو پاکستان میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے ملک کی آزادی کا دن پاکستان میں رہنے والوں کے لیے سب سے زیادہ خوشی کا دن ہے اس دن کو لوگ نہایت ہی تیاریوں کے ساتھ مناتے ہیں ملک کے مختلف علاقوں گلی کوچوں محلوں شاہراہوں عمارتوں اور دیگر مقامات کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا جا رہا ہے بچوں میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی جوش و خروش پایا جاتا ہے