ٹوبہ ٹیک سنگھ۔۔. ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان علماء و مشائخ کنونشن میں مقررین خطاب کررہے ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ(بیورورپورٹ)
ٹوبہ ٹیک سنگھ۔۔. ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان علماء و مشائخ کنونشن میں مقررین خطاب کررہے ہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(بیورورپورٹ)
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان علماء مشائخ کنونشن میں سیاسی سماجی فلاحی تجارتی حلقوں سمیت تمام مکاتب فکر اور تمام مسالک کے علماء کے سینکڑوں افراد کی شرکت، ضلعی کوآرڈینیٹر مرکزی مسلم لیگ وسابق امیدوار پی پی 121عبدالمجید سالک نے چندروز قبل ضلع پولیس کی جانب سے یوم شہداء کے ایصال ثواب کی تقریب میں ڈانسرمہک ملک کو بطور مہمان خصوصی مدعو کر نے پر مذمتی قرارداد پیش کی جس پر سینکڑوں افراد نے ہاتھ کھڑا کر کے حمایت کی،اس موقع پر مرکزی رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ پروفیسرڈاکٹر حافظ عبد الرحمن مکی، مرکزی چیئرمین رابطہ علما مشائخ پاکستان قاری محمد یعقوب شیخ، جنرل سیکرٹری میاں سہیل احمد، نائب امیر جماعت اسلامی رحمت اللہ ارشد،صدر سنی علماء کونسل مولانا لطف اللہ لدھیانوی ، صدر علما مشائخ قاری محمد اسماعیل،ضلعی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث حافظ محمد عالمگیر،عرفان صدیقی ودیگرنے خطاب کیا، پروفیسرڈاکٹر حافظ عبد الرحمن مکی اور قاری محمد یعقوب شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہجب تک اللہ تعالی اور اسکے رسولۖ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ماسوائے رسوائی کے کچھ نہیں ہوسکتا، ہمیں ہر صورت اپنے پاں پر کھڑا ہونے کے لیے سودی کاروبار کو ختم کرنا ہوگا اور اللہ تعالی کے احکامات پرچل کر ہی کامیابی مل سکتی ہے،تمام مسالک کے علماء کرام کو مل کر اپنی کوششوں کو تیز کرنا چاہیے تاکہ ایماندار لوگ ایوانوں تک پہنچ کر اسلامی قوانین نافذ کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، مذہبی وسیاسی منافرت کو ختم کرنے اورآپس میں اتفاق و اتحاد کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(بیورورپورٹ)
پنجاب فوڈ اتھارٹی کاضلع بھر میں ملاوٹ کیخلاف شکنجہ سخت ،کریک ڈان جاری،خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کی شامت آگئی، 3یونٹ بند، 3مقدمات درج، 3ملزم گرفتار،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز فیصل آباد ڈویژن قیصر جاوید کا دورہ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز قیصر جاوید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عدنان حیدر کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیمز کا ملاوٹ و جعلساز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،6ہزار ساشے گٹکا، 1650کلو ناقص مصالحہ جات، 775کلو جعلی کیچپ، 423لٹر آئل، 352لٹر مشروبات، 115کلو گلوکوز، ڈیڑھ من ملاوٹی کھویا، ایک من سے زائد ملاوٹی پتی اور 211کلو ممنوعہ و غیر معیاری اشیا تلف129 کلو پیکنگ میٹریل، 355پیکٹس پر مشتمل 86کلو ٹافیاں و کینڈیز، 4کھرپے و مشینری، گھی اور 133کلو ڈیری آئٹمز ضبط کی گئی ، رجانہ میں واقع کھوئے یونٹ پر کارروائی کے دوران ناقص کھویا تلف کر کے 3ملزمان کو موقع سے گرفتار،پینسرہ روڈ سٹی میں واقع کنفیکشنری یونٹس پر چھاپے کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2یونٹ بند کر کے مقدمہ درج اور ملزم گرفتار،سردار کالونی اور کمالیہ میں واٹر پلانٹس پر چھاپوں کے دوران 2پلانٹس بند کر دیے گئے،یونٹس سے ناقص غیر معیاری اشیا خوردونوش کی برآمدگی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، انتہائی لازم ریکارڈ، ضروری دستاویزات، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے، مختلف اشیا پر غیر منظور شدہ جعلی لیبلنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کی جانی تھی،بیماریوں میں مبتلا کرنے والے اجزا کے خوراک میں استعمال پر سخت پابندی عائد ہے، پروسیسنگ سیکشن میں واش روم کی موجودگی، گندی مشینوں اور نان فوڈ گریڈ ڈرموں میں اشیا رکھی پائی گئیں، قدرتی اشیا کے بجائے ناقص ملاوٹ اجزا کا استعمال آنتوں اور جگر کو متاثر کرتا ہے،غیر معیاری اشیا کی خرید و فرخت پر مکمل پابندی عائد ہے، جعلساز عناصر خبردار رہیںخوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس اور قوانین پر عمل کر کے ہی کیا جا سکتا ہے، ملاوٹ، جعلساز اور صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں متحرک ہیں۔