میلسی (بیو رو چیف ) چوک، کالونی روڈ، شیر گڑھ روڈ، کہروڑپکا روڈ، وہاڑی چوک، ڈی ایس پی چوک، سائیفن روڈ سمیت کئی گنجان آباد علاقوں میں درجنوں غیر قانونی تیل ایجنسیاں قائم ہیں جو دھڑلے سے کھلے عام پڑول فروخت کر رہے ہیں۔ جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا موجب بن
میلسی (بیو رو چیف ) چوک، کالونی روڈ، شیر گڑھ روڈ، کہروڑپکا روڈ، وہاڑی چوک، ڈی ایس پی چوک، سائیفن روڈ سمیت کئی گنجان آباد علاقوں میں درجنوں غیر قانونی تیل ایجنسیاں قائم ہیں جو دھڑلے سے کھلے عام پڑول فروخت کر رہے ہیں۔ جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہیں۔جس سے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ یہاں پر دو نمبر پڑول فروخت بھی کیا جا رہا ہے۔ سو ل ڈیفنس حکام نے ان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے جیبیں گرم کر کے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔