دلےوالا (راجہ نورالہی عاطف ) دلے والا کے نوجوان صحافی احسن حیات مغل کو حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور
دلےوالا (راجہ نورالہی عاطف ) دلے والا کے نوجوان صحافی احسن حیات مغل کو حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔ دریاخان پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع بھکر کی جانب سے بہترین صحافتی خدمات کے اعتراف میں دلےوالا کے نوجوان صحافی احسن حیات مغل کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ چیف ایڈیٹر روزنامہ سچائی محمد آصف خان نیازی اور ضلعی چیف آرگنائزر سید مطیع اللہ شاہ گیلانی نے پی جے اے آفس، دریاخان میں ایک پروقار تقریب کے دوران عطا کیا۔ دریں اثناء نورپورتھل پریس کلب کے صدر سیٹھ ثمر سلطان ،سینیئر صحافیوں ملک محمد حیات جوئیہ، ایم نور دین، راجہ نور الہی عاطف، ملک غلام جیلانی وڈھل ،ملک شوکت حیات ،تصور عباس بھٹی اور دیگر نے احسن حیات مغل کو حسن کارکردگی ایوارڈ ملنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔