October 28, 2026

جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے) 14 اگست کے موقع پر ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے معرکہ حق کی کامیابی پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے شاندار ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کی ۔

IMG-20250814-WA0374

جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے)
14 اگست کے موقع پر ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے معرکہ حق کی کامیابی پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے شاندار ریلی کا انعقاد کیاگیا۔
ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کی ۔
ریلی کا آغاز جہاز چوک جوہرآباد سے ہوا جوکہ جوہرآباد آباد سے گزرتی ہوئی کٹھہ چوک، کالج چوک، لائبریری چوک اور جنوبی بازار ہوتے ہوئے جہاز چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں پولیس، پیرا فورس، ریسکیو 1122،محکمہ ایجوکیشن اور محکمہ فاریسٹ سمیت دیگر انتظامی محکموں کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے قومی پرچم ہاتھ میں اٹھارکھے تھے اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ اس شاندار ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی میں شرکت۔