October 28, 2026

آدھی کوٹ(راجہ نورالہی عاطف سے) جشن آزادی کے حوالے سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول آدھی کوٹ میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں

IMG-20250814-WA0372

آدھی کوٹ(راجہ نورالہی عاطف سے) جشن آزادی کے حوالے سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول آدھی کوٹ میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اساتذہ کرام اور طلباء نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ 14 اگست نہ صرف ایک تاریخی دن ھے بلکہ یہ قومی شعور کو بیدار کرنے کا لمحہ بھی ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی صرف ایک نعمت نہیں، بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہے۔
اس تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ ہذا محمد رمضان سروھی نے کی۔ میڈیا کوآرڈینیٹر سکول ہذا مصطفیا کمال کے مطابق اس موقع پر طلباء نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کۓ۔ پرنسپل ادارہ اور اساتذہ کرام نے طلباء کو داد و تحسین پیش کی اور طلباء کی کارکردگی کو سراہا ۔