کمالیہ.افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ۔ جشنِ آزادی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر، سابق رکن صوبائی اسمبلی نازیہ راحیل اور سابق
کمالیہ.افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ۔ جشنِ آزادی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر، سابق رکن صوبائی اسمبلی نازیہ راحیل اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے پریس کلب کمالیہ کا دورہ کیا۔ تینوں شخصیات نے مل کر پرچم کشائی کی اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹا جبکہ پریس کلب سے ملحقہ گراسی گراؤنڈ میں علیحدہ علیحدہ یادگاری پودے بھی لگائے۔اس موقع پر تینوں مہمانوں نے الگ الگ بیانات میں قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ سابق ایم پی اے نازیہ راحیل نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ متحد ہو کر ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے اور شہداء کی قربانیاں ہماری رہنمائی کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور اسے محفوظ بنانے کے لیے قانون کی پاسداری اور اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ ضروری ہے۔ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے اور نوجوان نسل کو ملک کی خدمت اور ترقی کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔تقریب کے اختتام پر تینوں شخصیات نے پریس کلب کمالیہ کے اراکین کا پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور آزادی کی خوشیوں میں شریک ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔