کمالیہ. ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف) کمالیہ فاریسٹ میں اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیر نگرانی جشن آزادی کے موقع پر 3600 پودے لگائے گیے ….
کمالیہ. ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف) کمالیہ فاریسٹ میں اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیر نگرانی جشن آزادی کے موقع پر 3600 پودے لگائے گیے ….
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کا آغاز کیا گیا اس سلسلہ میں کمالیہ فاریسٹ میں اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے تحصیل افسران و ملازمین نے کمالیہ جنگل میں پانچ ایکڑ رقبہ پر 3600 پودے لگائے. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران اپنے گھروں، گلی محلوں سمیت دفاتر میں زہادہ سے زیادہ پودے لگاے جائیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ شجرکاری مہم میں سرکاری سطح پر لگائے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال و مانیٹرنگ جیو ٹیگنگ کے ذریعے کی جاے گی.