105

14 اگست کے موقع پر الفجر پبلک سکول اینڈ نرسنگ کالج میں تقریب کا اہتمام۔

14 اگست کے موقع پر الفجر پبلک سکول اینڈ نرسنگ کالج میں تقریب کا اہتمام۔

تقریب میں لیڈی ہیلتھ وزیٹر گروپ کی طالبات نے حصہ لے کر وطن سے محبت کا مظاہرہ کیا۔

مردان(نمائندہ نورین ناز) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اج 14 اگست پاکستان کی جشن ازادی کے موقع پر الفجر پبلک سکول اینڈ نرسنگ کالج میں ایک پر رونق اور باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لیڈی ہیلتھ وزٹر گروپ کی طالبات نے حصہ لے کر اپنے ملک سے محبت اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ۔ اس تقریب کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد حمد اور نعت پیش کی گئی جسے طالبات نے اپنی خوبصورت اواز میں خوش الحانی کے ساتھ پیش کیا اس کے بعد تقریب کو مزید اگے لے جاتے ہوئے طالبات نے ملی نغمے پیش کیے اور ان نغموں میں انہوں نے اپنے عرض پاک کے لیے ہمیشہ قائم دائم رہنے کے لیے دعائیں کی اور اپنے ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔بچیوں نے پرجوش تقاریر کی جس میں پاکستان حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کی جدوجہد اور ان کی قربانیوں کا ذکر ہوا اور یہ بتایا گیا کہ اس عرض پاک کی تعمیر میں ہمارے اباو اجداد نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا بقول ان کے عزت داروں کی عزت لٹ گئی اور دولت مندوں کی دولت لٹ گئی لوٹنے والے انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا تھا لیکن پھر بھی وہ ہمارے ازادی کے جذبے کو کچل نہ سکے اور دنیا کے نقشے پر پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ پاکستان بن کر ابھرہ اور اگر دیکھا جائے تو دنیا کے نقشے پر پاکستان کے نقشے میں ہمارے ان اباؤ اجدادوں کی قربانیوں کا خون بھی شامل ہے جو انہوں نے اس عرض پاک کے قیام کے لیے بہایا طالبات نے ملی نغموں کے ذریعے اپنے وطن کی مٹی سے محبت کا اظہار اور اپنی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ہمارے نوجوان نسل کے اس جذبے کو دیکھتے ہوئے ہمارے دلوں میں یہ یقین پختہ ہو جاتا ہے کہ ہمارے ملک کو اس عرض پاک کو کوئی میلی انکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا اس کے علاوہ بچیوں نے مختلف گروپ پرفارمنس کے ذریعے اپنے وطن کو اپنے پیار کا نظرانہ پیش کیا اس کے بعد طالبات نے مختلف موضوعات پر رول پلے کیا جس میں صفائی۔ فیملی پلاننگ ۔حاملہ عورتوں کے مسائل اور ان کا سد باب اور بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔طالبات نے اس موقع پر چاروں صوبوں کے قومی لباس زیب تن کر کے یہ باور کرایا کہ ہم سندھی بلوچی پنجابی اور پٹھان نہیں بلکہ ہم سب ایک ہیں اور ہم ایک دوسرے سے الگ نہیں بلکہ ہم ایک ہی ہار میں پروئے ہوئے خوبصورت موتی ہے جسے کوئی بکھیر نہیں سکتا اور اخر میں اسکول کی قابل قدر پرنسپل صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے ملک اور قوم کی بقا کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا 14 اگست کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کیے اور ملک حاصل کرنے کے جدوجہد کی پوری داستان سنائیں جسے طالبات نے پرجوش انداز سے سنا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اخر میں اپنے ملک کے احترام میں سب نے کھڑے ہو کر اپنا قومی ترانہ ایک ساتھ مل کر گایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے پر تقریب کا اختتام ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں