October 28, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ مورخہ 14 اگست جشن آزادی/ معرکہ حق کے سلسلہ میں ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد

IMG-20250814-WA0307

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ مورخہ 14 اگست

جشن آزادی/ معرکہ حق کے سلسلہ میں ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد

ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج، ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر اور چوہدری غلام رضا ربیرہ، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت نے پرچم کشائی کی

اس موقع پر قومی ترانا بجایا گیا اور پولیس کی چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

تقریب کے شرکا نے یادگار شہدا پر پھولوں کا گلدستہ چڑھایا

ڈی سی آفس کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے

تقریب کے مہمانوں نے عوام الناس میں پودے بھی تقسیم کیے

اس کے بعد پاکستان کی 78 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ڈی سی آفس میں آگاہی واک بھی کی گئی

پاکستان ہم نے بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا جائے۔ ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج

آزادی سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی نعمت نہیں۔ ممبر قومی اسمبلی

مسلح افواج وطن کے دفاع کی ضامن ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر

افواج پاکستان اور عوام نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی

مستقبل میں بھی بھارتی بزدلانہ کاروائیوں کا اسی جوش و جذبے سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید

ملکی سالمیت اور مضبوطی کے لیے تمام قوم پوری طرح متحد ہے۔ ڈپٹی کمشنر

تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔