بہاولنگرہارون آباد ( نمائندگان) چہلم حضرت امام حسین کے شیڈولڈ روایتی اور لائسنسی پروگراموں کے سکیورٹی انتظامات مکمل، جامع سیکیورٹی پلان جاری، ضلع بھر میں 8جلوس اور 41مجالس منعقد
بہاولنگرہارون آباد ( نمائندگان) چہلم حضرت امام حسین کے شیڈولڈ روایتی اور لائسنسی پروگراموں کے سکیورٹی انتظامات مکمل، جامع سیکیورٹی پلان جاری، ضلع بھر میں 8جلوس اور 41مجالس منعقد ہونگی،شیڈول پروگرامز کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے میڈیا، علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران اپنا کردار ادا کریں، ڈی پی او بہاولنگر
تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران اصغر نے چہلم حضرت امام حسین کے شیڈولڈروایتی اور لائسنسی پروگراموں کے تمام سیکیوٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ چہلم کے موقع پر ضلع بھر میں لائسنسی / روایتی 8 جلوس اور41مجالس منعقد ہونگی۔اس حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔چہلم کے پر امن انعقاد کے لیے 181 علماء کرام و ذاکرین کی ضلع بندی اور 14 علماء کرام و ذاکرین کی زبان بندی بھی کی گئی ہے۔ 1400 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ چہلم کے جلوس کی مانیٹرنگ اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ ایک مرکزی کنٹرول روم64 .063.9240063 ڈی پی او آفس بہاولنگر میں قائم کیا گیاہے ۔ سیکیورٹی کومزید مؤثر بنانے کے لیے مجالس میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈی ٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کیے جائیں گے، تمام جلوسوں کے لیے ایک ہی داخلی اور خارجی راستہ ہوگا، شیڈولڈ روایتی اور لائسنسی پروگراموں کو بروقت مقررہ روٹ پر مکمل کروانا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ (پبلک ریلیشن آفیسر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر