October 28, 2026

بہاولنگر میں یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

Screenshot_2025-08-10_175157

بہاولنگر میں یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

بہاولنگرہارون آباد ( نمائندگان) — 14 اگست 2025 کو پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی آفس لان، بہاولنگر میں اور بلدیہ کمیٹی ہارون آباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی جائے گی۔
تقریب کا آغاز صبح 07:30 بجے مہمانانِ گرامی کی آمد سے ہوگا۔ صبح 07:58 پر سائرن بجایا جائے گا، جس کے بعد 08:00 بجے قومی پرچم لہرایا جائے گا اور قومی ترانہ پیش کیا جائے گا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز صبح 08:05 پر ہوگا۔
اس موقع پر معزز مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالفقار احمد بھون، رکن قومی اسمبلی میاں عالم داد لالیکا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر، رکن صوبائی اسمبلی محمد سہیل خان، اے ڈی سی جی و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بہاولنگر ظہور حسین، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بہاولنگر انسار محمود ساہی اور فوکل پرسن میونسپل کمیٹی بہاولنگر محمد خالد علوی شرکت کریں گے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سمیت دیگر میڈیا پرسن،اور تمام شہریوں کو یومِ آزادی کی اس قومی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ آزادی کی خوشیوں کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا سکے۔