October 28, 2026

بلڈنگ گردوارہ کو اب تک مظبوط اور محفوظ بنانے والے رہائشی خاندانوں کا شکریہ،ڈاکٹر جتندر سنگھ ،سکھ رہنما اوکاڑہ (جاوید راہی،بیورو چیف)

IMG-20250813-WA0295

بلڈنگ گردوارہ کو اب تک مظبوط اور محفوظ بنانے والے رہائشی خاندانوں کا شکریہ،ڈاکٹر جتندر سنگھ ،سکھ رہنما

اوکاڑہ (جاوید راہی،بیورو چیف)

اوکاڑہ میں ٹورازم اور تاریخی ثقافتی ورثہ کو اجاگر کرنے کیلئے اوکاڑہ گردوارہ بلڈنگ کے رہائشیوں نے معرکہ حق جشن آزادی کی تقریب میں سکھ یاتریوں کو مدعو کیا ، اقلیت کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کے شہریوں کے یکساں حقوق اور آزادی کا پرجوش مظاہرہ ،امن کا پیغام پاکستان کے سکھ رہنما اور ان کی فیملی کو قیام و طعام اور اوکاڑہ کے تاریخی بازار کی سیر اور ہزاروں کی شاپنگ بالکل فری کروائی گئی ،جہاں سب شرکاء نے اقلیتی برادری کیساتھ مل کر پرچم کشائی کی ،کیک کاٹا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں نے ملی نغموں کا سماں باندھ دیا ۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ اور ان کی اہلیہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ میں تاریخی بلڈنگ گردوارہ کو اب تک مظبوط اور محفوظ بنانے والے رہائشی خاندانوں کا شکریہ کہ جن کی وجہ سے ہمارا ماضی بالکل تازہ ہو گیا ۔ہمیں آج بھی اپنے پرکھوں آباؤ اجداد کی خوشبو فضا میں محسوس ہو رہی ہے ، شکریہ اوکاڑہ شکریہ پاکستان ، تقریب کے اختتام کے بعد گھوڑوں پر اور بگھی پر مہمانوں کو گول چوک ، ریل بازار ،حق بازار کچہری بازار کا بھی وزٹ کروایا گیا۔ اہلیان اوکاڑہ اور دکاندار حضرات نے مہمانوں کیلئے نظریں بچھائیں اور ہزاروں روپے کے قیمتی تحائف سے مہمانوں کے دل جیت لیئے۔ اس موقع پر دنیا کو یہ پیغام دیا گیا کہ دوسرے ممالک سے آنے والے سکھ مہمانوں کو اوکاڑہ گردوارہ بلڈنگ میں فری قیام طعام اور شاپنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔