سکھر (۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) سکھر میں اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں تقریبات جاری ہیں۔
سکھر (۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) سکھر میں اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں تقریبات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکھر ڈویژن محمد یونس رند کی قیادت میں ’’جشنِ یومِ آزادی معرکۂ حق‘‘ ریلی نکالی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
جشنِ آزادی کی تقریب میں پی ایس پی اینٹی کرپشن سکھر ڈویژن صبغت اللہ شیخ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان، عبدالوھاب بُرڑو (گھوٹکی)، سکھر اور خیرپور اضلاع کے سرکل آفیسران خالد احمد بُرڑو، عبدالفتاح مہر، عبدالحامد مغل سمیت خورشید میمن، ریاض چنہ اور دیگر اہلکاروں و اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آفس بیراج کالونی سے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے نکلنے والی ریلی کے شرکاء ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکھر ڈویژن محمد یونس رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کا جشن شایانِ شان انداز میں قومی و ملی یکجہتی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پاک فوج نے دشمن ملک بھارت کے منصوبوں کو ناکام بنا کر مضبوط حکمتِ عملی کے تحت منہ توڑ جواب دیا ہے، اسی لیے 78واں جشنِ آزادی بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سکھر ڈویژن محمد یونس رند نے اپنی ٹیم صبغت اللہ شیخ اور دیگر کے ہمراہ سنٹرل جیل ون سکھر کا دورہ کیا، جہاں اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے قیدیوں سے ملاقات کی گئی اور جشنِ آزادی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔