خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیرازکے ہمراہ گورنمنٹ سپیشل
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیرازکے ہمراہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر نورپور تھل سنٹر آف ایکسیلنس کا دورہ کیا۔ انہوں نے شاندار عمارت منیجمنٹ اور بہترین ورکنگ پر تعریف کی ۔ اس موقع پر 78واں یوم آزادی کے حوالے سے پودا بھی لگایا اور ادارے کو درپیش مسائل حل کرنے اور مزید ترقی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائ۔ ادارہ ہذا کے پرنسپل عنایت اللہ خان نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی سی خوشاب نے سنٹر آف ایکسیلنس بننے اور تعمیراتی کام مکمل کرنے پر ہمیں مبارکباد دی ہے۔