راہداری تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈاکٹر عصمت اللہ ملک بطور مینیجر مریم نواز ہیلتھ کلینک راہداری تھل تعینات ، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور
راہداری تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈاکٹر عصمت اللہ ملک بطور مینیجر مریم نواز ہیلتھ کلینک راہداری تھل تعینات ، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ محکمہ ہیلتھ پنجاب نے ڈاکٹر عصمت اللہ ملک کو مریم نواز ہیلتھ کلینک راہداری میں بطور ہیلتھ مینیجر تعینات کر دیا ہے۔ قبل ازیں ڈاکٹر عصمت اللہ ملک ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور تھل میں بھی تعینات رہے ہیں اور انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کی طرف سے ان کی میرٹ پر تعیناتی ایک خوش آئند اقدام قرار دیاہے۔ واضح رہے کہ دکھی انسانیت کے مسیحا ڈاکٹر عصمت اللہ کا آبائی تعلق کوٹ ادو / مظفرگڑھ سے ہے ۔ آپ انتہائی ہر دلعزیز، پروقار، ملنسار ،بردبار، ہنس مکھ ،خوش اخلاق اور خوش لباس شخصیت کے مالک ہیں ۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے اپنے رفقائے کار سمیت عوامی سماجی حلقوں میں یکسر مقبول ہیں اور نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ مریم نواز ہیلتھ کلینک راہداری تھل کے مینیجر ڈاکٹر عصمت اللہ نے میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری پے در پے شاندار کامیابیاں اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم ،والدین کی دعاؤں اور میرے اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں ۔ زمانہ ء طالب علمی سے لے کر اب تک میں اپنی قابل رشک کامرانیوں اور کامیابیوں پر اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک راہداری تھل میں میری بطور مینیجر ہیلتھ تعیناتی پر میرے جتنے بھی دوست احباب نے مجھے دلی مبارکباد دی ہے یا میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے میں ان سب کی بے پایاں محبتوں، چاہتوں، مروتوں اور عزتوں کا ہمیشہ مقروض رہوں گا ۔ دریں اثناء نورپور تھل پریس کلب کے صدر سیٹھ ثمر سلطان، سینیئر صحافیوں ایم نور دین ،راجہ نور الہی عاطف ،ملک غلام جیلانی وڈھل ،ملک محمد حیات جوئیہ ،ملک حاجی شوکت حیات اور تصور عباس بھٹی سمیت دیگر نے ڈاکٹر عصمت اللہ ملک کو بطور مینیجر ہیلتھ تعیناتی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔