عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ،کنری ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین حاجی شکیل احمد باجوہ کا کہنا ہے کہ کتاب سے انسان کا رشتہ مقدس
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
،کنری ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین حاجی شکیل احمد باجوہ کا کہنا ہے کہ کتاب سے انسان کا رشتہ مقدس ومحترم ہے کتابیں اورلائبریریاں ہماری تہذیب وثقافتی ورثہ ہیں اگر کتاب پڑھنے کا شوق ختم ہوگیا توتہذیب کے بھی ختم ہونیکا خدشہ ہے ان خیالا ت کااظہار انہوں نے شہر کے مشہورومعروف نجی تعلیمی ادارے دی سمارٹ پبلک اسکول میں سمارٹ ڈیجیٹل اینڈ کتب لائبریری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر اسکول پرنسپل محمد حسن میمن،تاجرگلزار حسین میمن،روٹری کلب کے چاندخان،خلیل احمدبھٹی،اشوک کمار،زاہدمرادآرائیں گونمنٹ قاضی سلطان ہائیرسکینڈری اسکول کے پرنسپل رحمت اللہ لاشاری،نادرگشکوری کونسلر سیدمنظورشاہ،عمران بھٹی،خالد بھٹی ودیگر کثیرتعدادمیں موجود تھے،چیئرمین شکیل باجوہ کا مزید کہنا تھاکہ اسکول میں اعلیٰ مطالیاتی کتب پرمشتمل اورڈیجیٹل لائبریری کاقیام ایک خوش آئند عمل ہے تاریخی ونایاب کتب کا مطالعہ کرنے سے طلبہ وطالبات ناصرف اپنی تہذیب وثقافت روح شناس ہونگے بلکہ تعلیمی میدان میں بھی بہترکارکردگی کامظاہرہ کرسکیں گے اورانکی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگیا انکا کہنا تھا کہ جدید اور مقابلے کے اس دور میں تعلیم ہی کسی قوم کی ترقی اور خوشحالی کا پہلا زینہ ہے،اسکول پرنسپل محمدحسن میمن کاکہناتھا کہ اسکول میں لائبریری کے قیام کامقصد طلبہ وطالبات کی پڑھنے لکھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرناہے معاشرے کاکارآمدانسان بننے کیلئے کتابوں سے دوستی کرنا لازمی ہے علم کی بدولت ہی انسان کو اشرف المخلوقات کا شرف بخشا گیا ہے انہوں نے کہاکہ لائبریری صبح سے لیکر شام تک کھلی رہے گی اور اسکول وقت کے بعددیگراسکولوں کے طلبہ اورعام شہری بھی لائبریری سے استفادہ حاصل کرسکیں گے قبل ازیں چیئرمین شکیل باجوہ اورانیوالے مہمانوں کو اسکول کاتفصیلی دورہ بھی کرایاگیا۔