October 29, 2026

عمرکوٹ ((رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)) ضلع عمرکوٹ پولیس کی کامیاب کارروائیاں – شراب، غیر قانونی اسلحہ اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار

Screenshot_2025-08-10_175157

عمرکوٹ ((رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف))

ضلع عمرکوٹ پولیس کی کامیاب کارروائیاں – شراب، غیر قانونی اسلحہ اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار
ضلع عمرکوٹ پولیس نے آج مختلف کارروائیوں کے دوران شراب، غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا اور سنگین جرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پتھورو پولیس کی کارروائی
پولیس اسٹیشن پٹھورو کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے میوو ولد موڈو اوڈ سکنه صوفی مشتاق فقیر تعلقہ عمرکوٹ کو گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔
مقدمہ کرائم نمبر 21/2025 بجرم 3/4 PEHO تھانہ پٹھورو پر درج کیا گیا۔
کنری پولیس کی کارروائی
پولیس اسٹیشن کنری نے کارروائی کے دوران نادِر ولد ڈارہون کپری سکنه مورجھنگو تعلقہ کنری کو گرفتار کیا، جو پہلے ہی کرائم نمبر 145/2025 بجرم 394،34 پی پی سی میں زیرِ حراست ھے .
تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے غیر لائسنس یافتہ 30 بور پستول بمع میگزین اور 03 گولیاں برآمد ہوئیں۔
مقدمہ کرائم نمبر 147/2025 بجرم 24 سندھ آرمز ایکٹ تھانہ کنری پر درج کیا گیا۔
ویمن پولیس اسٹیشن عمرکوٹ کی کارروائی
ویمن پولیس اسٹیشن عمرکوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رمضان ولد عیسو خاصخیلی سکنه جَانھیرو تعلقہ عمرکوٹ کو گرفتار کیا، جو کرائم نمبر 40/2025 بجرم 457،364A،376،377B پی پی سی میں مطلوب تھا۔