October 29, 2026

میں میاں آصف اسحاق پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم اور صحافیوں کے حقوق کی علمبردار تنظیم کا نائب صدر ضلع ساہیوال ہوں اج میں نے

IMG-20250812-WA0331

میں میاں آصف اسحاق پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم اور صحافیوں کے حقوق کی علمبردار تنظیم کا نائب صدر ضلع ساہیوال ہوں اج میں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ساہیوال میں ٹاؤٹوں کی موجودگی اورسادہ لوح عوام کو لوٹنے سے متعلق خبر بریک کی خبر بریک کرنے کے کچھ ہی دیر بعد شہزاد بلوچ نامی ٹاؤٹ کی دھمکی آمیز کال آئی ہے جس میں اس نے واضح طور پر دھمکی دی کہ میرے پاس بہت سے سیاسی اثر رسوخ ہیں تم پر جھوٹے مقدمے بھی کرواؤں گا اگر مقدمے نہ کروا سکا تو تمہیں گولی مار دوں گا
میں اپنے مرکزی قائدین کے کہ علم میں لانا چاہتا ہوں کہ میں نے حق سچ اور میرٹ کی بنیاد پر خبر لگائی ہے جس کی پاداش میں سنگین نتائج اور قتل کی دھمکی دی گئی
مگر میں کسی بھی چیز سے خوفزدہ نہیں ہوں کیونکہ جس تنظیم سے میں وابستہ ہوں وہاں پر حق سچ شفافیت اور میرٹ پر مبنی صحافت کرنےاور نڈر ہو کر حق پر ڈٹ جانے کا درس دیا جاتا ہے
سو میں اپنے قائدین کے علم میں یہ بات دینا چاہتا تھا کہ اگر کوئی ایسا معاملہ ہوتا ہے تو اکرام خان بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اس کا کزن شہزاد بلوچ ٹاؤٹ اس چیز کے ذمہ دار ہوں گے شہزاد بلوچ نامی ٹاؤٹ اپنے اپ کو اکرام خان کا کزن بتاتا ہے
صحافیوں کے ہمراہ تھانہ سول لائن ساہیوال میں درخواست گزار دی گئی ہے جس پر شنوائی ہونا بھی باقی ہے
خیر اندیش
میاں آصف اسحاق
نائب صدر اے پی این اے ضلع ساہیوال