معرکہ حق کی شاندار فتح کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول میلسی میں جشن آزادی میلہ .
معرکہ حق کی شاندار فتح کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول میلسی میں جشن آزادی میلہ .
ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے جشن آزادی میلہ کا افتتاح کیا.
میلسی (محمدمختارسولگی)معرکہ حق کی شاندار فتح کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول میلسی میں جشن آزادی میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے جشن آزادی میلہ کا افتتاح کیا اور جشن آزادی کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرمیلسی رانا زوہیب کریم،ڈی ایس پی سعید سیال،سیاسی رہنما عالمگیر خان کھچی،سی او بلدیہ مہر اویس اقبال دیگر افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔نامور گلوکارابرار خان عباسی نے ملی نغمے پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔ معروف دھنوں اور جذبات سے بھرپور کلام نے محفل کو حب الوطنی کے رنگ میں رنگ دیا۔جشن آزادی میلہ میں بچوں نے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلو پیش کئے ۔حاضرین نے پرفارمنس پر بھرپور داد دی۔شہدائے تحریک پاکستان کے قومی ہیروز کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔معرکہ حق میں تاریخی فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔جشن آزادی میلہ میں مختلف محکموں کی جانب سے سٹالز بھی لگائے گئے ۔جشن آزادی میلے میں فوڈ سٹالز بھی لگائے گئے ۔شہریوں، بچوں اور خواتین نے سٹالز میں بھر پور دلچسپی لی۔ آخر میں آتشبازی کا شاندرہ مظاہرہ بھی کیا گیا.