November 1, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کو فری میڈیکل سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامیہ متحرک ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر

IMG-20240807-WA0139

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کو فری میڈیکل سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامیہ متحرک ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سٹاف حاضری رجسٹر سمیت ڈیوٹی روسٹر کو چیک کیا اور معلومات حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ میں صفائی ستھرائی کے علاوہ دیگر شعبوں کا بھی بغورمعائنہ کیا،انہوں نے صفائی ستھرائی اور دیگرز اموز کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لوگوں کو فری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی لے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تمام ٹی ایچ کیو، بی ایچ یو اور آر ایچ یو کو وزٹ کر رہا ہوں تاکہ تمام سینٹرز کو مزید بہتر کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ جو ادویات ہسپتال میں دستیاب ہیں وہ مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے فوری مہیا کی جائیں اور اس میں کوتاہی نا قابل قبول ہو گی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے،ضلعی انتظامیہ کی سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہم کردہ سہولیات کی دستیابی پر کڑی نظر مرکوز ہے تا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری رہے۔

You may have missed