November 1, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ خواتین کے کردار کے بغیر ملک کی ترقی کا سفر ناممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے

IMG-20240807-WA0138

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ خواتین کے کردار کے بغیر ملک کی ترقی کا سفر ناممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ سرگودھا ڈویژن کی صدر گوہر جمال کے ہمراہ ڈویژنل وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔ سرگودھا ڈویژن کے اس وفد نے پنجاب لیڈیز ونگ کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ خواتین کی تعلیمی درسگاہوں میں سہولیات کی فراہمی ، طالبات کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انشاءاللہ ضلع خوشاب کے وومن کالجز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ قبل ازیں پی پی پی لیڈیز ونگ سرگودھا ڈویژن کی صدر گوہر جمال نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو مسائل کے حل کے لیے گزارشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن جوہرآباد کی بچیوں کے لیے ٹرانسپورٹ سروس کی مد میں بس فراہم کی جائے اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن خوشاب میں حال ہی میں بی ایس کلاسز کا اجراء ایک خوش آئند اقدام ہے لیکن موجودہ کالج انفراسٹریکچر مزید طالبات کے لیے ناکافی ہے۔ طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کالج ہذا میں نئے بلاک کی تعمیر اشد ضروری ہے ۔ سرگودھا ڈویژن کے وفد میں پی پی لیڈیز ونگ ضلع سرگودھا کی صدر مس رضوانہ ،خوشاب کی صدر تطہیر صابرہ، میانوالی کی صدر رخسانہ بنیاد اور بھکر کی صدر سیدہ سمر بتول اور دیگر خواتین عہدیداران شامل تھیں ۔

You may have missed