November 18, 2026

نوشہرہ سون سکیسر(ملک ذیشان فاروق اعوان سے)کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرکے ان کے جائز مسائل ان کی دیلیز پر حل کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل

IMG-20250812-WA0027

نوشہرہ سون سکیسر(ملک ذیشان فاروق اعوان سے)کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرکے ان کے جائز مسائل ان کی دیلیز پر حل کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ میں کھلی کچہری کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مظلوم کی دادرسی کیلئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں میرٹ کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا پولیس قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہے پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم کے تدارک کیلئے ہمہ وقت تیار ہے شہری پولیس کو جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرہ کے ناسوروں کے خلاف سختی سے نمٹا جاسکے انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس افسران ملازمین تھانوں میں سائلین کے ساتھ شائستگی واخلاق کے ساتھ پیش آئیں ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے سائلین کی شکایات،مسائل اور تحریری درخواستوں پر ان کے حل کیلئے موقع پر فوری احکامات جاری کئے اس موقع پر ڈی ایس پی خطیب الرحمن،تھانہ نوشہرہ کے ایس ایچ او ناصر محمود،تفتیشی افسران اور دیگر ملازمین موجود تھے۔