لاہور ہائیکورٹ کی مداخلت پر ملک بھر کے بجلی صارفین کےلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی
لاہور ہائیکورٹ کی مداخلت پر ملک بھر کے بجلی صارفین کےلئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی
نیپرا حکام نے پروریٹا بلوں کےخلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا
نیپرانے ڈیسکوز کو پروریٹا بل جاری کرنے سے روک دیا
نیپرا نے اصل یونٹس کے مطابق صارفین کو بجلی بل بھجوانے کا حکم دے دیا
نیپرا نے پروریٹا بنیاد پر اپریل سے جون 2024 تک اصل بل کےعلاوہ تمام یونٹس صارفین کو واپس کرنے کاحکم دےدیا
پروریٹا کی بنیاد پر جاری ہونے والے بل تاخیر سے جمع کرانے والوں کی اضافی رقم بھی واپس کرنے کا حکم
لیٹ پیمنٹ وصولی کی رقم تیس یوم میں واپس کی جائے۔نیپرا کا فیصلہ
نیپرا نے ڈیسکوز کو واپس کردہ رقم بجلی بلوں میں دوبارہ وصول کرنے سے بھی روک دیا
نیپرا نے تمام ڈیسکوز کو خراب میٹر فوری تبدیل کرنے کا بھی حکم دے دیا
نیپرا نے تمام ڈیسکوز کو صارفین مینوئل کے مطابق بل بھجوانے کا حکم دے دیا
ڈیسکوز کودرست میٹر، ریڈنگ کرنے،میٹر کی تصاویر بلوں پر واضع کرنے کا بھی حکم
نیپرا کی ڈیسکوز کو بلوں کی بروقت درستگی کا بھی حکم
نیپرا کا حکم نامہ سات صفحات پر مشتمل ہے
نیپرا نے حکمنامہ پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے تیس یوم میں رپورٹ طلب کرلی
حکم عدولی پر ذمہ دار افسروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے پروریٹا بلوں کے خلاف اظہر صدیق کی درخواست نیپرا کو بھجوائی تھی
عدالت نے نیپرا کو درخواست کا فیصلہ جلد کرنے کا حکم دیا تھا
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی
پروریٹا بلنگ آئین کےتحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔موقف
پروریٹا بلنگ سے لاکھوں صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹگری سے زبردستی باہر نکالا گیا۔موقف
پروریٹا بلنگ کی وجہ سے درجنوں شہریوں نے خود سوزی ۔موقف
عدالت پروریٹا بنیادوں پر جاری بلنگ کے عمل کو کالعدم قرار دے۔استدعا