رحیم یار خان /// تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں خاتون کے قتل کا معاملہ ڈی پی او عرفان علی سموں کا نوٹس پولیس نے قاتل سسر کو گرفتار کر لیا آلہ قتل برآمد ڈی ایس پی سٹی رائو دلشاد اور ایس ایچ او
رحیم یار خان /// تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں خاتون کے قتل کا معاملہ ڈی پی او عرفان علی سموں کا نوٹس پولیس نے قاتل سسر کو گرفتار کر لیا آلہ قتل برآمد ڈی ایس پی سٹی رائو دلشاد اور ایس ایچ او عاطف جتوئی موقعہ پر پہنچے تفصیلی جائزہ لیا خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل قاتل کو عدالت سے سزا یابی کے ساتھ کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا
رحیم یار خان : پولیس نے بہو کے قاتل سسر کو گرفتار کر لیا ، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : پولیس نے خاتون کے قتل میں استعمال ہونے والی کلہاڑی الہ قتل بھی برآمد کر لیا، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : سسر جھلن بھائیہ نے بہو سمیرا کو کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : زخمی سمیرا بی بی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : پولیس پکار 15 کی اطلاع پر فوری موقعہ پر پہنچ گئی تھی، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ڈی پی او عرفان علی سموں نے خاتون کے قتل کا سخت نوٹس لیا ، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ڈی ایس پی سٹی رائو دلشاد اور ایس ایچ او عاطف جتوئی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : قاتل سسر جھلن بھائیہ کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا گیا، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : پی ایف ایس اے بہاولپور اور کرائم سین یونٹ موقعہ سے شواہد اکھٹے کر رہا ہے، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : سسر نے بہو کو گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر موت کے گھاٹ اتارا، ترجمان پولیس
رحیم یار : پولیس قاتل سسر کے خلاف مقدمہ درج کر رہی ہے، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : قاتل کو عدالت سے سزا یابی کے ساتھ کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ڈی پی او عرفان علی سموں
رحیم یار خان : پولیس خواتین کے خلاف جرائم میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ڈی پی او عرفان علی سموں