گردوارہ مسلم سوسائٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی اوکاڑہ (جاوید راہی بیورو چیف ) تفصیلات کے مطابق حق بازار بی بلاک اوکاڑہ میں قائم تاریخی بلڈنگ
گردوارہ مسلم سوسائٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی
اوکاڑہ (جاوید راہی بیورو چیف ) تفصیلات کے مطابق حق بازار بی بلاک اوکاڑہ میں قائم تاریخی بلڈنگ گردوارہ کے رہائشیان کی تنظیم گردوارہ مسلم سوسائٹی کے زیر انتظام جشن آزادی استحکام پاکستان کے سلسلہ امن کا پیغام پاکستان ، اک پرچم کے سائے تلے سب ایک ہیں کے عنوان کے تحت پرچم کشائی کیلئے سکھ یاتری اور مسیحی سوشل ورکرز کیساتھ پرچم کشائی اور بین المذاھب امن واک کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مختلف طبقہ فکر کے شرکاء اور سرکاری افسران کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔
تقریب بارہ اگست کو ہو گی ،سکھ یاتری میں ڈاکٹر سنگھ جتندر ان کی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ شرکت کریں گے مسیحی سماجی رہنما اصغر مسیح اور دیگر مہمانان گرامی شرکت کرینگے ۔