November 1, 2026

اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کی حدود میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ تین ڈاکو بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اللہ دتہ شہری اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ

IMG-20240807-WA0136

اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کی حدود میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ تین ڈاکو بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اللہ دتہ شہری اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اچانک تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کے حدود مکہ سی این جی پمپ کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح پانچ نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اس سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ پولیس نے تعاقب کیا تو گرجا گھر روڈ نزد قبرستان کے قریب ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو خطرناک ڈاکو بلال اور مصطفےٰ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ تین ڈاکو بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے دو خطرناک ڈاکوؤں کو برائے علاج ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

You may have missed