November 18, 2026

کامریڈ نزیر عباسی کی بہادری کو سلام-

IMG-20250806-WA0297(1)

کامریڈ نزیر عباسی کی بہادری کو سلام-
یہ قتل بھی ضیا آمریت کا ایک بھیانک باب تھا – نذیر عباسی پر شادی کرنے کا مقدمہ بھی دائر کیا گیا کہ انہوں نے شادی کے نام پر سیاسی جلسہ کیا ہے۔ انہیں گرفتار کرکے کوئٹہ کے قلی کیمپ میں رکھا گیا۔
اسی عرصے میں ان کے والد کا انتقال ہوا لیکن انہیں آخری دیدار کے لیے بھی رہا نہیں کیا گیا۔ پانچ ماہ کے بعد انہیں ڈرامائی انداز میں رہا کیا گیا
ان کی اہلیہ حمیدہ گھانگھرو مچ جیل میں تھیں اور میں کوئٹہ کے قلی کیمپ میں۔‘ شادی کے بعد ان کی بیوی حمیدہ جو کہ پارٹی کی کارکن تھیں، کو ’پٹ فیڈر ہاری تحریک‘ میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
ضیاء دور میں نذیر عباسی نے قلی کیمپ کوئٹہ سے رہائی پائی تو انہوں نے اپنا احوال بیان کرتے ہوئے ساتھیوں کو بتایا تھا کہ خفیہ اداروں کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تم نے کام بند نہیں کیا اور اب کے پکڑے گئے تو زندہ نہیں بچوگے۔قلی کیمپ کوئٹہ سے واپسی پرپارٹی نے انہیں احتیاط کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد نذیر روپوش ہوگئے اور روپوشی میں پارٹی کا کام پہلے سے بھی زیادہ لگن کے ساتھ جاری رکھا۔

سال انیس سو اسی میں ان اہلکاروں نے یہ بات سچ ثابت کرکے دکھائی اور نذیر عباسی کو دوران تفتیش قتل کردیا گیا گئے۔قلی کیمپ کوئٹہ سے واپسی پرپارٹی نے انہیں احتیاط کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد نذیر روپوش ہوگئے اور روپوشی میں پارٹی کا کام پہلے سے بھی زیادہ لگن کے ساتھ جاری رکھا۔

تیس جولائی انیس سو اسی کو نزیر عباسی دوبارہ گرفتار ہوگئے اور نو اگست کو انہیں اذیتیں دے کر قتل کر دیا گیا۔ انہیں ایدھی نے غسل اور کفن دیا اور ایک لاوارث کی طرح سخی حسن قبرستان کراچی میں دفنایا گیا۔عدالت میں نذیر عباسی کی موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتائی گئی تھی جب کہ نذیر عباسی کو غسل جنازہ کے وقت ان کے جسم میں مختلف جگہوں پر زخموں، چوٹوں اور شیشے کی کھرونچوں کے گہرے زخم عیاں تھے۔ یہ بات عبدالستار ایدھی نے بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آنے پر وہ کھل کر عوام کے سامنے سچائی آشکار کردیں گے مگر ایسا ہو نہ سکا ۔۔ اور آج ایک اور برسی آگئ —-