November 19, 2026

میلسی (بیو رو چیف میلسی شہر و گرد و نواح میں شرا ب فروشی کا دھندہ عروج پر ،متعلقہ انتظامیہ منتھلیاں وصول کر کے خاموش،بتایا جاتا ہے

Screenshot_2025-08-10_174353

میلسی (بیو رو چیف میلسی شہر و گرد و نواح میں شرا ب فروشی کا دھندہ عروج پر ،متعلقہ انتظامیہ منتھلیاں وصول کر کے خاموش،بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سٹی کی میلسی کے علاقے کرسچن کالونی،کچا کوٹ،غریب آباد،محلہ ریاض آباد،رسول پورہ،حافظ آباد،بلند پور۔پل حلیم کھچی سمیت مختلف علاقوں مین منشیات فروشوں نے اپنی بھٹیاں لگا کر شراب کشیدگی کا عمل شروع کیا ہوا ہے شراب کی فروخت کے لئے مختلف مقامات پر اڈے بنائے گئے ہیں جہاں سے ڈیلر کے ذریعے تحصیل بھر میں شراب فروخت کی جاتی ہے مگر انتظامیہ کی خاموشی اس وقت سوالیہ نشان بن چکی ہے عوامی،سماجی حلقوں کے رہنماؤں،میاں عمراں احمد،عبدالجبار بھٹی،اشفاق احمد،عمیر احمد،نے ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے