November 19, 2026

میلسی (بیو رو چیف ) ینگ جرنلسٹ گروپ کے وفد نے سینئر صحافی و چیئرمین مجلس عاملہ میلسی پریس کلب ملک عبدالجبار ملتانی سے ملاقات کی۔ ملاقات

IMG-20250810-WA0115

میلسی (بیو رو چیف ) ینگ جرنلسٹ گروپ کے وفد نے سینئر صحافی و چیئرمین مجلس عاملہ میلسی پریس کلب ملک عبدالجبار ملتانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور پریس کلب کے فعال اور مثبت کردار پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر ملک عبدالجبار ملتانی نے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی موجودہ دور میں اہمیت اور اس کے مثبت استعمال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوان صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے کی آنکھ اور آواز ہے، اس لیے دیانتداری اور غیرجانبداری کو ہمیشہ اولین ترجیح دینی چاہیے۔ملاقات میں ینگ جرنلسٹ گروپ کے چوہدری محمد بلال،وحید عالم، احمد اکاش، محمد سلیم، ذیشان عزیز اور جہاں زیب سلیم محمد مشتاق محمد عثمان سمیت دیگر احباب موجود تھے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافت کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے عوامی مسائل اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے