November 19, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا صاف ستھرے پنجاب کا دعویٰ دھرے کا دھرا رہ گیا سرکاری اسپتال کے کوارٹرز کے باہر گندگی کے ڈھیر۔تفصیلات کے مطابق سرکاری اسپتال

Screenshot_2025-08-10_174353

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا صاف ستھرے پنجاب کا دعویٰ دھرے کا دھرا رہ گیا سرکاری اسپتال کے کوارٹرز کے باہر گندگی کے ڈھیر۔تفصیلات کے مطابق سرکاری اسپتال کے ایمرجنسی کے عقب میں رہائشی کواٹرز کے باہر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر گٹروں کا پانی کھڑا ہے جو کوارٹرز میں رہائشیوں کے لئے پریشانی کی وجہ بنا ہوا ہے گندگی کی وجہ اور گٹروں کے پانی کی بدبو کی وجہ سے رستے سے گزرنا اور کوارٹروں میں رہنا مشکل بنا ہوا تحصیل انتظامیہ کی طرف سے نہ کھبی کوئی صفائی ستھرائی کے لئے آیا ہے اور نہ ہی گٹروں کی صفائی کے لئے آیا ہے ساتھ گائنی وارڈ اور بچوں کا وارڈ ہے بدبو کی وجہ اور مچھروں کی وجہ وارڈز میں مریض پریشان ہیں سرکاری اسپتال کا صفائی کا عملہ بھی نہایت ہی لاپرواہی کا مظاہرہ کررہا ہے ڈی سی بہاولنگر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد اس صورت حال کا نوٹس لیں