November 19, 2026

میلسی ( بیو رو چیف ) یوم آذادی کے موقع پر تحصیل میلسی کے نواحی علاقے موضع دھلو کی سماجی شخصیت محمد ندیم خان بھابھہ کا پیغام

IMG-20250810-WA0114

میلسی ( بیو رو چیف ) یوم آذادی کے موقع پر تحصیل میلسی کے نواحی علاقے موضع دھلو کی سماجی شخصیت محمد ندیم خان بھابھہ کا پیغام

یومِ آزادی اللہ کا وہ تحفہ ہے جو اس نے برصغیر کے مسلمانوں کو عطا کیا اس لیے بڑے لوگ کہتے تھے پاکستان بھی اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے ۔ اللہ پاک نے آقا پاک ﷺ کے غلاموں کو انگریز اور ہندو سامراج سے آزادی عطا کی ، لہٰذا اسے احترام اور وقار کے ساتھ منانا چاہئے ، اس دن عوام کو خود سے وعدہ کرنا چاہئے کہ ہم ریاست کی بقا پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔
حال ہی میں آپریشن بنیان المرصوص نے ثابت کیا کہ ہم ناقابلِ شکست بھی ہیں اور دشمن کو زیر کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں یعنی اب ہم بیرونی خطرات سے محفوظ ہیں ، اس یومِ آزادی میں ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اب ہمیں اندر کے چوروں ، غداروں اور منافقوں سے محفوظ ہونا ہے ، ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا ہے اور ظالم کے جبر کے خلاف متحد ہونا ہے ، روایتی سیاست سے باہر نکل کر عوام کو عوام کے لیے کوششیں کرنا ہیں ۔
پاکستان کے وہ دشمن جو اس ملک کو ختم کرنا چاہتے تھے خدا نے انہیں ذلت دی اور ہمیں موقع دیا کہ اب اپنی صفیں درست کر لو ، ہمیں عوامی طور پر رشوت ، کرپشن ، ناانصافی کے خلاف ایک دیوار بننا ہوگا ، مظلوم کو مظلوم کی ڈھال بننا ہوگا ۔ ایک دوسرے کی مدد کے جذبے کو عام کرنا ہوگا ۔ اگر ہم اب بھی نہ سنبھلے تو ہماری آنے والی نسلیں جن کے لیے ہم کماتے ہیں اثاثے بناتے ہیں اس ملک میں رہ نہیں سکیں گی ۔
ہمیں اپنے ملکی وسائل اور املاک کی حفاظت کرنا ہوگی ، کرپٹ نظام کو بدلنا ہوگا اور حقیقی عوامی نمائندوں کو اتنخابی عمل کا حصہ بنانا ہوگا ۔ یاد رکھیں سموگ کی وجہ سے ہمارے سانس خطرے میں ہیں اور بے انتہا ٹیکس کی وجہ سے نوالے ختم ہو رہے ہیں ۔ دن بہ دن زیرِ زمین پانی دور ہوتا جا رہا ہے اور ایسا سب حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث ہو رہا ہے ۔
میری طرف سے اس دعوتِ فکر کے ساتھ ساتھ آپ کو اور ہم سب کو آزادی مبارک ہو