بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری۔مستقل نادہندگان کے کنکشن منقطع کر کے 2 ٹرانسفارمرز ، 3 میٹرز، ایک انورٹ اور پی وی سی تاراً تارلیں۔
بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری۔مستقل نادہندگان کے کنکشن منقطع کر کے 2 ٹرانسفارمرز ، 3 میٹرز، ایک انورٹ اور پی وی سی تاراً تارلیں۔
میلسی(محمدمختار سولگی)الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو ) ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو و ہاڑی سر کل ملک وسیم اختر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں فرسٹ سب ڈویژن میلسی نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ ایک سین میلسی ڈویژن فیاض حسین کھو کھر اور ایس ڈی او فرسٹ سب ڈویژن میلسی سرفراز احمد کی سربراہی میں میپکو ، رینجرز اور پولیس فورسز نے اڈاہری چند، اڈا امین پور، بھٹہ عمر دین اور ڈھوڈا میں 62 لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر مستقل نادہندگان کے کنکشن منقطع کر کے 2 ٹرانسفارمرز ، 3 میٹرز، ایک انورٹ اور پی وی سی تاراً تارلیں۔ نادہندگان سے موقع پر 4 لاکھ روپے سے زائد واجبات وصول کئے گئے۔