اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی رینالہ خورد۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پیمانوں کی چیکنگ، پٹرول
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
رینالہ خورد۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پیمانوں کی چیکنگ، پٹرول پمپ مالک کو 25 ہزار روپے جرمانہ، انہوں نے شہر کے متعدد مقامات پر پٹرول پمپس کی چیکنگ کی اور پٹرولیم مصنوعات کے ریٹس اور پیمانوں کی چیکنگ کی اور کاروائی کرتے ہوئے 1 پٹرول پمپ مالک کو مہمانوں میں ہیرا پھیری پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے کہا کہ کاروبار کی آڑ میں عوام سے دھوکہ دہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بددیانتی کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کو سخت کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان مقررہ قیمتوں پر درست پیمانوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات فروخت کریں۔