اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کاروائیاں، سب ڈویژنل انفورسمنٹ
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کاروائیاں، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسرسیم جاوید کی زیر نگرانی عیدگاہ روڈ پر عارضی تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے اپنی دکانوں تک محدود رکھ دیں کی ہدایات جاری کی گئیں اور تمام روڈ کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا، انہوں نے تحصیل روڈ پر تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانوں کے تجاوزات کے سامان کو تحویل میں لے لیا، اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق انسداد تجاوزات مہم کے تحت نگرانی کا عمل تسلسل سے جاری ہے اور اس سلسلہ میں بازاروں میں عارضی تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو اپنی دکانوں تک محدود رکھنے کے لیے کاروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری پیدا کیا ہے کہ وہ کاروباری سرگرمیوں کے دوران عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی بجائے اپنی مقررہ حدود تک محدود رہیں، انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔