November 19, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز پریس ریلیز مورخہ: 9 اگست 2025ء سکھر ( ) سکھر: میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت آج میئر ہاؤس میں “میٹ اینڈ گریٹ وِد پریس

IMG-20250810-WA0109

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین نیوز
پریس ریلیز مورخہ: 9 اگست 2025ء
سکھر ( )
سکھر: میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت آج میئر ہاؤس میں “میٹ اینڈ گریٹ وِد پریس” کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی و قومی میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شہر کی آئندہ تقریبات، بالخصوص یومِ آزادی پاکستان اور “معرکۂ حق” کی مناسبت سے کیے جانے والے انتظامات اور تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ میئر سکھر نے بتایا کہ “معرکۂ حق” اس سال بھارت کے ساتھ حالیہ سرحدی محاذ پر ہونے والی بہادری اور دفاعِ وطن کی کامیاب جدوجہد کی یاد میں منایا جا رہا ہے، تاکہ شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے اور عوام کو اپنی حالیہ قومی کامیابیوں سے آگاہ رکھا جا سکے۔
انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کل بروز اتوار 10 اگست کو سکھر جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ایک شاندار میگا کنسرٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک کے نامور فنکار اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت کابینہ اراکین کی بھی شرکت متوقع ہے، اس کنسرٹ کا مقصد نوجوانوں میں جذبۂ حب الوطنی کو اجاگر کرنا اور جشنِ آزادی کی خوشیوں کو عوامی سطح پر شیئر کرنا ہے۔ یہ تقریب عوام کے لیے ہے اور سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار سکھر میں جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات کو مختلف حصوں میں ترتیب دیا گیا ہے، 14 اگست سے قبل مختلف دنوں میں خصوصی پروگرامز، جن میں کنسرٹ، ثقافتی تقریبات، قومی تقاریر، طلبہ کے پروگرامز، کمیونٹی سرگرمیاں، اور ہیومن فلیگ کی شاندار تشکیل شامل ہے۔ 14 اگست کو مرکزی تقریب، جس میں یومِ آزادی کے ساتھ معرکۂ حق کی یاد کو شاندار انداز میں منایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں خصوصی سجاوٹ اور ڈیکوریشن کے انتظامات جاری ہیں، جن میں ملٹری روڈ پر معرکۂ حق کے حوالے سے خصوبصورت اسکلپچر وال کی تیاری اور تزئین، نیو پنڈ اوور ہیڈ برج کی خوبصورتی اور جدید لائٹنگ، ملٹری روڈ اور لبِ مہران روڈ پر ایل سی ڈیز کی تنصیب، گرین بیلٹس کی آرائش، وال پینٹنگز، پھولوں کی سجاوٹ اور خصوصی فیسٹیون لائٹنگ شامل ہیں، اہم عمارتوں، چوراہوں اور یادگاروں کو سبز و سفید روشنیوں سے منور کرنا شامل ہے۔
میئر سکھر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں، اپنے گھروں، گلیوں اور بازاروں کو قومی پرچموں اور سبز و سفید رنگ سے سجائیں اور الگ الگ دنوں کی تقریبات کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مواقع محض خوشی کے لمحے نہیں بلکہ ہماری قومی غیرت، اتحاد اور دفاعِ وطن کے عزم کی تجدید ہیں۔
میڈیا نمائندگان نے اس موقع پر شہر کی تیاریوں اور سجاوٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سال سکھر میں کی جانے والی آرائش اور روشنیوں کا معیار ماضی سے زیادہ شاندار اور دلکش ہے، جو عوام کے جوش و خروش کو مزید بڑھائے گا۔