*بلوچستان میں ادویات کی ترسیل کا مؤثر نظام فعال، بیشتر اضلاع کو سپلائی مکمل۔*
*بلوچستان میں ادویات کی ترسیل کا مؤثر نظام فعال، بیشتر اضلاع کو سپلائی مکمل۔*
*کوئٹہ..بلوچستان میں ادویات کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ صحت نے ایک بڑی پیش رفت حاصل کر لی ہے۔ وزیر صحت بلوچستان کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع کو ادویات کی ترسیل کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔*
*محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق، بلوچستان کے 23 اضلاع کو میڈیکل اسٹور ڈپو (MSD) سے ادویات روانہ کی جا چکی ہیں، جن میں سے بیشتر اضلاع میں 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر ادویات موصول ہو چکی ہیں۔ تاہم، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے حوالے سے ادویات کی وصولی کی باضابطہ تصدیق تاحال باقی ہے۔*
*اجلاس میں بتایا گیا کہ ادویات کی ترسیل کے پورے عمل کو ایک شفاف، بروقت اور مکمل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے، جو صوبے کی تاریخ میں ایک غیر معمولی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔*
*دوسری جانب، محکمہ صحت کا شکایات سیل بھی مکمل طور پر فعال ہے، جہاں موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔ شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ ہسپتالوں کے فوکل پرسنز کے ذریعے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔*
*حکام کا کہنا ہے کہ اس مربوط نظام کے تحت نہ صرف شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ صوبے کے دور دراز علاقوں تک بروقت ادویات کی فراہمی کو بھی ممکن بنایا جا رہا ہے۔*