November 26, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) **محکمہ اطلاعات شہید بینظیرآباد کے سینئر اسسٹنٹ عبدالوحید کیریو کی گریڈ 17 میں ترقی، آفس سپرنٹنڈنٹ مقرر**

IMG-20261126-WA0148

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
**محکمہ اطلاعات شہید بینظیرآباد کے سینئر اسسٹنٹ عبدالوحید کیریو کی گریڈ 17 میں ترقی، آفس سپرنٹنڈنٹ مقرر**

ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن شہید بینظیرآباد کے سینئر اسسٹنٹ عبدالوحید کیریو کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) کی سفارشات اور منظوری کے بعد گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی دے کر آفس سپرنٹنڈنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

عبدالوحید کیریو کی گریڈ 17 میں ترقی پر ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن شہید بینظیرآباد کے ڈائریکٹر محمد موسیٰ گوندل، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو، انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی، فوٹوگرافر محمد پروان واٹیو سمیت دفتر کے دیگر افسران اور عملے نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر افسران اور عملے نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ترقی ان کی خدمات، تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہوتی ہے۔ ترقی نہ صرف ملازمین کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتی ہے بلکہ ان میں مزید محنت، ذمہ داری اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دینے کا جذبہ بھی پیدا کرتی ہے۔