صوبائی محتسب خیبرپختونخوا رباب مہدی کی سربراہی میں گورنمنٹ کالج پڑانگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
صوبائی محتسب خیبرپختونخوا رباب مہدی کی سربراہی میں گورنمنٹ کالج پڑانگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان ، ڈپٹی کمشنر منصور ارشد، اسسٹنٹ کمشنرز، مختلف محکموں کے سربراہان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی محتسب خیبرپختونخوا رباب مہدی کی سربراہی میں گورنمنٹ کالج پڑانگ چارسدہ میں کھلی کچہری اور خواتین کے حقوق سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP)، ڈپٹی کمشنر چارسدہ منصور ارشد، اسسٹنٹ کمشنرز، مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کے حل، خواتین کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کرنے اور سرکاری اداروں تک عوام کی براہِ راست رسائی کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ اور خواتین کے جائیداد کے حقوق سے متعلق آگاہی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے عوامی مسائل کے حل، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے ہر ممکن تعاون اور عملی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔