نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ای پی اے ڈی ایس (ePADS) ورژن 2.0 کے نفاذ کے حوالے سے نوابشاہ میں سیپرا کے زیرِ اہتمام تربیتی پروگرام کا انعقاد، 150 سے
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ای پی اے ڈی ایس (ePADS) ورژن 2.0 کے نفاذ کے حوالے سے نوابشاہ میں سیپرا کے زیرِ اہتمام تربیتی پروگرام کا انعقاد، 150 سے زائد افسران و اہلکاروں کی شرکت حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری محکموں میں خریداری اور ٹینڈرنگ کے عمل کو مزید شفاف، مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ای پروکیورمنٹ اینڈ ڈسپوزل سسٹم (ePADS) ورژن 2.0 کے نفاذ کے سلسلے میں سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (SPPRA) کے زیرِ اہتمام آج ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم ہال، نوابشاہ میں ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام آغا شاہنواز خان، مینیجنگ ڈائریکٹر، SPPRA کی ہدایات، رہنمائی اور نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ سیشن کی کارروائی SPPRA کی تربیتی ٹیم نے انجام دی، جس کی سربراہی سینئر ڈائریکٹر SPPRA محمد ایوب علی خان قائم خانی نے کی۔ اس پروگرام میں شہید بینظیرآباد ڈویژن کے مختلف سرکاری محکموں کے 150 سے زائد افسران اور متعلقہ عملے نے شرکت کی۔اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر SPPRA محمد ایوب علی خان قائم خانی نے بتایا کہ تربیتی پروگرام کا مقصد متعلقہ محکموں کے افسران کو ePADS ورژن 2.0 کے استعمال، اس کے طریقہ کار اور سرکاری خریداری کے عمل میں جدید کمپیوٹر ایپلی کیشنز کے مؤثر استعمال سے متعلق آگاہی اور عملی رہنمائی فراہم کرنا ہے، تاکہ نئے نظام کے نفاذ کے بعد تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔تربیتی سیشن کے دوران مختلف محکموں کے نمائندگان کو ای پروکیورمنٹ سسٹم کے تحت خریداری کے مختلف مراحل، متعلقہ طریقہ کار اور نظام پر عمل درآمد کے لیے ضروری تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔شرکاء نے تربیتی سیشن میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا مختلف سوالات کیے اور نظام کے عملی پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔شرکاء نے SPPRA کی جانب سے ePADS ورژن 2.0 کے حوالے سے اس تربیتی پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اتھارٹی کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام نئے نظام کو سمجھنے اور اس کے مؤثر نفاذ میں معاون ثابت ہوں گے۔اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (SPPRA) کی جانب سے ePADS ورژن 2.0 کا نفاذ یکم جنوری 2027ء سے کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد سرکاری خریداری کے نظام میں شفافیت، جوابدہی، تیز رفتاری اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔تربیتی پروگرام کے ذریعے متعلقہ محکموں پر زور دیا گیا کہ وہ نئے نظام کے نفاذ کے لیے اپنی ضروری تیاریاں بروقت مکمل کریں اور نامزد فوکل پرسنز اور ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کے عمل کو یقینی بنائیں، تاکہ ePADS ورژن 2.0 کا مؤثر اور کامیاب نفاذ ممکن بنایا جا سکے۔(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ای پی اے ڈی ایس (ePADS) ورژن 2.0 کے نفاذ کے حوالے سے نوابشاہ میں سیپرا کے زیرِ اہتمام تربیتی پروگرام کا انعقاد، 150 سے زائد افسران و اہلکاروں کی شرکت حکومت سندھ کی جانب سے سرکاری محکموں میں خریداری اور ٹینڈرنگ کے عمل کو مزید شفاف، مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ای پروکیورمنٹ اینڈ ڈسپوزل سسٹم (ePADS) ورژن 2.0 کے نفاذ کے سلسلے میں سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (SPPRA) کے زیرِ اہتمام آج ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم ہال، نوابشاہ میں ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام آغا شاہنواز خان، مینیجنگ ڈائریکٹر، SPPRA کی ہدایات، رہنمائی اور نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ سیشن کی کارروائی SPPRA کی تربیتی ٹیم نے انجام دی، جس کی سربراہی سینئر ڈائریکٹر SPPRA محمد ایوب علی خان قائم خانی نے کی۔ اس پروگرام میں شہید بینظیرآباد ڈویژن کے مختلف سرکاری محکموں کے 150 سے زائد افسران اور متعلقہ عملے نے شرکت کی۔اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر SPPRA محمد ایوب علی خان قائم خانی نے بتایا کہ تربیتی پروگرام کا مقصد متعلقہ محکموں کے افسران کو ePADS ورژن 2.0 کے استعمال، اس کے طریقہ کار اور سرکاری خریداری کے عمل میں جدید کمپیوٹر ایپلی کیشنز کے مؤثر استعمال سے متعلق آگاہی اور عملی رہنمائی فراہم کرنا ہے، تاکہ نئے نظام کے نفاذ کے بعد تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔تربیتی سیشن کے دوران مختلف محکموں کے نمائندگان کو ای پروکیورمنٹ سسٹم کے تحت خریداری کے مختلف مراحل، متعلقہ طریقہ کار اور نظام پر عمل درآمد کے لیے ضروری تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔شرکاء نے تربیتی سیشن میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا مختلف سوالات کیے اور نظام کے عملی پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔شرکاء نے SPPRA کی جانب سے ePADS ورژن 2.0 کے حوالے سے اس تربیتی پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اتھارٹی کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام نئے نظام کو سمجھنے اور اس کے مؤثر نفاذ میں معاون ثابت ہوں گے۔اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (SPPRA) کی جانب سے ePADS ورژن 2.0 کا نفاذ یکم جنوری 2027ء سے کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد سرکاری خریداری کے نظام میں شفافیت، جوابدہی، تیز رفتاری اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔تربیتی پروگرام کے ذریعے متعلقہ محکموں پر زور دیا گیا کہ وہ نئے نظام کے نفاذ کے لیے اپنی ضروری تیاریاں بروقت مکمل کریں اور نامزد فوکل پرسنز اور ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کے عمل کو یقینی بنائیں، تاکہ ePADS ورژن 2.0 کا مؤثر اور کامیاب نفاذ ممکن بنایا جا سکے۔