کمالیہ: افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری خوشی محمد جٹ کے لیے بڑا اعزاز، یونیورسٹی آف کمالیہ نے پہلے ’’پرائیڈ آف کمالیہ ایوارڈ 2026‘‘ کے لیے منتخب کر لیا
کمالیہ: افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری خوشی محمد جٹ کے لیے بڑا اعزاز، یونیورسٹی آف کمالیہ نے پہلے ’’پرائیڈ آف کمالیہ ایوارڈ 2026‘‘ کے لیے منتخب کر لیا
کمالیہ۔ کاروباری و صنعتی شعبے میں نمایاں خدمات اور کمالیہ میں تعلیمی ترقی کے لیے معاونت کے اعتراف میں یونیورسٹی آف کمالیہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری کارپوریشن و کے بی انڈسٹریز چوہدری خوشی محمد جٹ کو پہلے ’’پرائیڈ آف کمالیہ ایوارڈ 2026‘‘ کے لیے منتخب کر لیا ہے۔
اس حوالے سے یونیورسٹی آف کمالیہ اور پرائیڈ آف کمالیہ ایوارڈز کمیٹی کی جانب سے انہیں باضابطہ دعوت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایوارڈ کی تقریب 26 نومبر 2026ء بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے یونیورسٹی آف کمالیہ میں منعقد ہوگی، جو کمالیہ ہوپ فیسٹیول 2026ء کا حصہ ہے۔
یہ اعزاز چوہدری خوشی محمد جٹ کی کاروباری و صنعتی خدمات اور علاقے میں تعلیمی ترقی کے لیے ان کی معاونت کا اعتراف ہے۔