ڈپٹی کمشنر بونیر کا سول ڈسپنسری بدال کا دورہ، تزئین و مرمت کے بعد افتتاح۔
ڈپٹی کمشنر بونیر کا سول ڈسپنسری بدال کا دورہ، تزئین و مرمت کے بعد افتتاح۔
اس موقع پر انہوں نے ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
بونیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر بونیر محمد انوار الحق نے سول ڈسپنسری بدال کا دورہ کیا اور تزئین و مرمت کے بعد مرکز صحت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر چغرزی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بونیر اور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ یہ منصوبہ MERF کے زیرِ اہتمام، Action Against Hunger (ACF) Pakistan کے ذریعے اور Sida کے تعاون سے بونیر کے دور افتادہ علاقوں میں معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات کا حصہ ہے۔